
اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کی تقاریر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے ہائیکورٹ کی مداخلت درست نہیں ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جب قانون میں متبادل طریقہ کار موجود ہو تو عدالت براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عوامی اہمیت کا مقدمہ نہیں۔