• اکتوبر 31, 2020

نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالا تحریک انصاف کا تنظیمی عہدیدار نکلا

لاہور: نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالا پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار اور کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلا، بدر رشید خان ہیرا لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے۔ پی ٹی آئی کا نواز شریف اور لیگی قیادت پر مقدمے کے اندراج سے لاتعلقی کا موقف غلط نکلا، نواشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کا مدعی خود کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے، بدر رشید پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے۔گورنر ہاؤس نے ن لیگ کے قائدین کیخلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، پنجاب پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنیوالوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، چودھری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، مخالفین کے خلاف کسی مقدمہ یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔معاملے پر ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ ریاست یا کسی ریاستی ادارے کی جانب سے درج نہیں بلکہ یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا، ثبوت ملے تو کارروائی ہوگی، انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی کابینہ کا اجلاس،اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا جائزہ لیا گیا

Read Next

آئی لینڈ کے حوالے سے جاری کردہ کسی آرڈینس کو نہیں مانتے،سندھ حکومت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے