• اکتوبر 31, 2020

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں

لاہور:غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے کے معاملے میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں کر دیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 30 دن میں عدالت پیش ہونے کی وراننگ دے دی۔ اشتہاری نوٹس میں کہا گیا کہ نواز شریف 30 دن میں عدالت میں پیش ہوں ورنہ انکو عدالتی اشتہاری قرار دیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ عدالت نے نواز شریف کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ عدالتی نوٹس کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایزواں بھی کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی خان نے اشتہاری قرار دینے کا عدالتی نوٹس جاری کیا، تفتشی افسر نے نواز شریف کو اشتہاری کا نوٹس عدالت کے باہر اور انکی رہائش گاہ پر آویزاں کیا۔ تفتشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے لندن اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ارسال کرے گا۔ نیب کی جانب سے حارث شفیق قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سیاسی جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کردیں:فواد چوہدری

Read Next

نیول چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ،یادگار شہدا پر حاضری بھی دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے