• ستمبر 23, 2021

نواز شریف نے لندن میں بہت کافی پی لی، پیزے کھالئے، اب واپس آئیں: فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی، یہ بھگوڑے بن کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، قائد ن لیگ نے لندن میں بہت کافی پی لی، پیزے کھا لئے اور پولو میچ دیکھ لئے، اب واپس آئیں۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سے لیگی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں، ان کے پاس واپس آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تو جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے، ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محل بنائے گئے، ڈاکٹرعدنان واپس آگئے، نواز شریف نہیں آئے، لیگی قائد کو برطانیہ نے بھی کہہ دیا آپ کا دانہ پانی ختم ہوگیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ کا رحیم یار خان میں مندر حملے کے ملزمان فوری پکڑنے کا حکم

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چودھری مستعفی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے