• اکتوبر 31, 2020

نواز شریف نے اے پی سی میں دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا،فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں مودی، اجیت دوول، میجر گورو آریا کی زبان بولی، سابق وزیراعظم نے دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا، نواز شریف کی تقریر نے شہباز شریف کی 2 سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا اے پی سے کے ذریعے عوام آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے منفی جذبات اور احساسات سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، ملک دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والے کسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا تھا اے پی سی سے جنم لینے والی پی ڈی ایم پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے، ہمیشہ کی طرح نواز شریف اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے اپوزیشن کا کندھا استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ایک طرف عسکری حکام سے ملاقاتیں اور دوسری جانب کینہ اور بغض و عناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوروںا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی،وائرس بچاؤ کی ویکسین کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز

Read Next

وزیر اعظم نے ماضی میں نظر انداز کیے جانے والے علاقوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا،عاصم سلیم باجوہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے