• اکتوبر 27, 2020

نوازشریف کو امریکی ڈاکٹر نے بغیر علاج پاکستان واپسی سے منع کر دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ امریکی ماہر امراض قلب نے نواز شریف کو علاج کے بغیر واپسی سے منع کر دیا۔

میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیاض شوال نے لکھا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ پہلے سے ہی ذہنی دباوَ کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد اب بھی انجائنا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کی جلد انجیو گرافی کی جائے گی کیونکہ پاکستان جانے سے پہلے ان کی انجیو گرافی ہونا انتہائی ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم کی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ انجیو گرافی میں تاخیر کورونا وبا کی وجہ سے ہوئی جبکہ کورونا وائرس کے دوران نواز شریف کو کسی بھی قسم کے سفر سے منع کیا ہے۔ نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹ پر 8 ستمبر کی تاریخ درج ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

3 سال سے ہمیں ہمارا این ایف سی کا حصہ نہیں دیا جا رہا،بلاول بھٹو

Read Next

سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے بارودی حملے ناکام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے