• ستمبر 26, 2021

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

ممبئی:  بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی نے بچوں کی خاطر طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی باقی زندگی بچوں کی خاطر ایک ساتھ گزاریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال نے جوڑے کو اپنی غلطی کا احساس دلا دیا جس کے بعد اب وہ دونوں ساتھ ہی رہیں گے۔ جوڑا ساتھ جلد دبئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ان کے بچے سکول میں داخل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات شادی سے پہلے ہی خراب چل رہے تھے، اُن کی اہلیہ عالیہ نے اُن پر بے وفائی کے الزامات لگائے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تشدد: یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Read Next

لاہور پولیس نے عارف والا سے بھاگ کر لاہور آنے والی بچیوں کو ڈھونڈ نکالا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے