
نوابشاہ پیپلز میڈیکل کالج میں طالبہ کو ہراسا کرنے کا واقعہ،پروین رند کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی،متاثرہ طالبہ جب اپنے وکیل عبدالحفیظ کے ہمراہ تھانہ اے سیکشن پر پہنچی تو پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے اور کسی قسم کا کیس داخل کرنے سے انکار کردیا،اس موقع پر وکیل عبدالحفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پر ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو چاہیے کہ وہ خود اس کا نوٹس لے، اور سندھ کی بیٹی کے ساتھ انصاف کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ انصاف کیلئے لڑینگے اور انصاف لے کر رہینگے،،جبکہ پروین رند سے سندھ کی عوام سے اپیل کی انصاف کی حصول کیلئے میرا ساتھ دیں
0 Reviews