• ستمبر 27, 2022

ننھے مداح نے اسپائیڈر مین کے ’بولی میگوئیر ڈانس‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا

انٹرنیٹ پر ایک چھوٹے بچے کی فلم  ’اسپائیڈر مین 3‘کا مشہور ’بولی میگوئیر‘ ڈانس  کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہور ہی ہے۔

امریکی اداکارہ وایولا ڈیوس نے بھی اپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس بچے کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

اُس ویڈیو میں اسپائیڈر مین کے ایک ننھے مداح کو اپنے سپر ہیرو کے ڈانس کی ہو بہو کاپی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم سب کو میکس جیسے ایک دوست کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں اس حیرت انگیز چھوٹے بچے میکس سے مل کر خوشی ہوئی‘۔

اُنہوں نے میکس کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ واہ کیا چھوٹا سا ڈانسر ہے‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 8 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ میکس نامی یہ بچہ جو’بولی میگوئیر‘ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، یہ ڈانس مشہور سپر ہیرو ’اسپائیڈر مین‘ کے  2007 میں ریلیز ہونے والے سیکوئل میں اداکار ٹوبی میگوئیر نے فلم میں پیٹر پارکر کا کردار ادا کرتے ہوئے کیا تھا جوکہ اب تک مشہور ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امیتابھ بچن کیجانب سے چھوٹے قد پر ٹرولنگ، شاہ رخ خان کا مزاحیہ جواب

Read Next

کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل حاصل کرلیا، اسد عمر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔