• جولائی 30, 2021

نمرہ بچہ ہالی وڈ سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ بن گئیں

اسلام آباد:  اداکارہ نمرہ بچہ ہالی وڈ سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ بن گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس فلم میں اداکار فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی اور وہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں ۔ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد بھی شامل ہیں جو فلم کی تھائی لینڈ میں عکسبندی کے بعد 6 مئی کو پاکستان واپس آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اداکاری کی تعلیم امریکہ سے حاصل کی،شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں شروع کیا، وہ معروف صحافی ثنا بچہ کی بڑی بہن ہیں۔ انہوں نے بڑی سکرین پر منٹو، ہو من جہاں، آزاد، گرداب، سینٹی اور مینٹل میں شاندار کردار نبھائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یمن :القاعدہ سربراہ کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

Read Next

ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی، فوڈ آئٹمز مستثنیٰ ہوں گی: شوکت ترین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے