• دسمبر 6, 2021

نسلہ ٹاور کے باہر مظاہرین کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

کراچی: نسلہ ٹاور گرانے کےخلاف مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے نسلہ ٹاور کے باہر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا گیا اور کوشش کی جارہی ہے کہ مظاہرین کو منتشر کیا جائے۔

مظاہرین کی جانب سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے سے سے رکوایا جائے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین شاہراہ فیصل بند کرنا چاہتے تھے، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی جبکہ مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Chamktay Sitaray | Sobieya Khan | A1TV | 29 November 2021

Read Next

پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے