• دسمبر 1, 2021

نریندرمودی نےکسانوں کےسامنےگھٹنےٹیک دیئے،متنازع قوانین واپس لینےکااعلان

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم مودی نےاحتجاجی کسانوں سےمعافی مانگتےہوئے متنازع قوانین واپس لینےکااعلان کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ گذشتہ برس مودی حکومت نے بھارتی پارلیمان سے زراعت کے متعلق تین بل پاس کروائے تھے جن میں پہلا زرعی پیداوار تجارت اور کامرس قانون 2020 تھا جبکہ دوسرے کو کسان کی ترقی و تحفظ کا نام دیا گیا، تیسرے زرعی قانون میں ضروری اشیا سے متعلق ترمیم کی گئی تھی جس پر پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج بن گئے تھے۔ کسانوں کا موقف تھا کہ یہ قوانین ان کے معاشی استحصال کا سبب بنیں گے۔

بھارتی کسانوں کی تحریک کی کامیابی کی بڑی وجہ ان کا پرامن احتجاج تھا، مودی حکومت نے تمام تر ریاستی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا، لاتعداد سکھوں کو گرفتار کیا گیا، جیلوں میں غیر انسانی سلوک مودی حکومت کا مشغلہ رہا جس کی بھارتی سول سوسائٹی سمیت تمام طبقوں کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئی، اخلاقی جواز کھونے پر نریندر مودی کو عالمی سطح پر بھی شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس کیخلاف یوکرین نے امریکااور یورپی اتحادیوں سے مزید فوجی امداد مانگ لی

Read Next

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے