• ستمبر 18, 2021

نذیر چوہان اپنی مرضی سے گروپ میں آیا، زبردستی نہیں لائے تھے: راجہ ریاض

لاہور:  جہانگیر ترین گروپ کے ایک اہم رکن راجہ ریاض نے نذیر چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے انھیں زبردستی اپنے ساتھ نہیں ملایا تھا، وہ خود گروپ میں آئے تھے۔

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ وہ نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتے کہ ہم نے انھیں گمراہ کر دیا۔ نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نذیر چوہان گروپ میں بھی ہر وقت جذبات میں رہتا تھا اور آگے بڑھنے کے لئے بڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔ جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سب جہانگیر ترین قیادت میں متحد ہیں۔ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان: لڑائی کابل تک پہنچ گئی، گرین زون میں دھماکے،فائرنگ، 8 افراد ہلاک

Read Next

چیک ری پبلک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے