• جولائی 31, 2021

ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا چاہیے تھا: مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کہا ہے عمران خان، بزدار، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہے، تیل، ادویات، بجلی، گیس اس وقت تک سستے نہیں ہونگے جب تک ملک پر مافیاز مسلط رہیں گے، ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا چاہیے تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ٹولہ عوام کو لوٹ رہا ہے، عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو فروخت ہوئی، ن لیگ کی حکومت میں چینی 52 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی، کہتے ہیں حمزہ شہباز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی، العریبیہ اور رمضان شوگر ملز نے ایک روپیہ کی سبسڈی نہیں لی، حمزہ شہباز نے 2 سال ناحق جیل کاٹی، حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، رپورٹ میں جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کرجھوٹ بولے گئے، پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی قرض کمیشن بنایا، قرض کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی، یہی شخص کہتا تھا جب مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادا کبر سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سیاسی یتیم ہیں، شہزاد اکبر کاغذ لہرا کر شہباز شریف پر الزامات لگاتے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا میں کورونا بے قابو، این سی او سی اجلاس آج ہوگا

Read Next

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے