• اکتوبر 24, 2020

نجکاری بورڈاجلاس میں اسٹیل ملزکےٹرانزیکشن اسٹرکچرکی منظوری کاامکان

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں اسٹیل ملزاورہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کےٹرانزیکشن اسٹرکچرکی منظوری سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائے گا۔

اسلام آبادمیں ہونے والےنجکاری بورڈ کےاجلاس کی صدارت وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کریں گے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملزکے ٹرانزیکشن اسٹرکچرکی منظوری کا امکان ہے۔ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ٹرانزیکشن اسٹرکچرپربھی غورہوگا۔

اس کےعلاوہ نجکاری کمیشن بورڈ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا ازسرنوجائزہ بھی لےگا۔پی پی ایل کے 10فیصدشیئرزاوراوجی ڈی سی ایل کے 7 فیصد شیئرزکی نیلامی کےجائزے کیساتھ نجکاری بورڈ ہیومین ریسورس کمیٹی کی سفارشات پربھی غور کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جان بچانا مشکل ہوگیا،لائف سیونگ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

سربین اسٹار نواک جوکووچ اٹالین اوپن کے فاتح

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے