• ستمبر 18, 2021

نجمہ پروین کو ان فٹ ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس میں بھجوانے کا انکشاف

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کی دو سو میٹر دوڑ میں آخری نمبر پر آنے والی قومی ایتھلیٹ نجمہ پروین کو ان فٹ ہونے کے باوجود مقابلوں میں بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ دعویٰ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے خط میں کیا گیا ہے۔ خط میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نجمہ پروین کی غیر معیاری فٹنس اور نامناسب تیاری پر ٹوکیو نہ بھیجوانے کا کہا تھا لیکن اس کے باوجود انھیں نمائندگی دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی خاتون رنر نجمہ پروین اولمپکس کی 200 میٹر دوڑ میں ساتویں نمبر پر آئیں۔ شوٹنگ مقابلوں میں نشانہ باز غلام مصطفیٰ بشیر نے ٹاپ ٹین میں آ کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ محمد خلیل اختر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، وہ 15ویں نمبر پر رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مثبت سکیورٹی رپورٹ ملی تو ٹیم ضرور پاکستان بھیجیں گے: نیوزی لینڈ بورڈ

Read Next

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف نئی حکمت عملی تیار، 5 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے