• اکتوبر 24, 2020

نبیل قریشی کا ‘لیاری گینگ وار’ پر ویب سیریز بنانےکا اعلان

معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے لیاری گینگ وار کے موضوع پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ ‘لیاری گینگ وار’ ویب سیریز پر کافی وقت سے کام کر رہے ہیں جسے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم یعنی انٹرنیٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے حوالے سے فضا علی مرزا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریسرچ مکمل ہوگئی ہے اور اسکرپٹ بھی آخری مراحل میں ہے، ہم نے ویب سیریز کی عکس بندی موسم سرما میں کرنے کا سوچا ہے۔

ویب سیریز کی کاسٹ کے حوالے سے فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ ابھی تک لیاری گینگ وار کی کاسٹ فائنل نہیں کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موجودہ حالات 90 کی دہائی میں ہوتے تو کھلاڑیوں میں بہت لڑائیاں ہوتیں: مدثر نذر

Read Next

کورونا سے امریکا میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بد تر ہونگے: ٹرمپ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے