• اکتوبر 7, 2022

نامناسب ردعمل : عماد وسیم پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عماد وسیم پر جرمانہ میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللّٰہ گرباز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر کیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے سابق کپتان نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔

عماد وسیم نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد نے کراچی کنگز کو شکست دی، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری

Read Next

وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو واپس بھجوائی سمری کسی کام نہ آئی، پٹرول مزید مہنگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔