• دسمبر 6, 2021

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

کراچی: ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔

ریمانڈ مکمل ہونے پر ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ موبائل اور کپڑے ریکور کر لئے ہیں، دونوں جلے ہوئے ہیں جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 16 November 2021 | A1 TV

Read Next

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے