• دسمبر 8, 2021

ناسا زمینی دفاع کے لیے تیار

سیاروں سے زمین کا دفاع کرنے کے لیے ناسا نے دنیا کا پہلا خلائی جہاز تیار کر لیا، جو آج لانچ کیا جائے گا۔

اس مشن سے ناسا یہ اندازہ لگانا چاہتی ہے کہ کیا خلائی جہاز سیاروں کا راستہ بدل سکتے ہیں یا نہیں۔ رائٹرز کے مطابق ناسا نے سیاروں کے دفاعی ٹیسٹ مشن کے لیے ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (DART) کو متعارف کرایا ہے.

خلائی جہاز آج کیلیفورنیا سے سیاروں سے ٹکرانے کے مشن پر لانچ کر دیا جائے گا۔

ڈارٹ خلائی جہاز ڈبل سیارچہ ڈیمورفوس اور اس کے چاند ڈیڈیموس کو نشانہ بنائے گا۔ ڈارٹ ٹیم کے مطابق ان میں سے کوئی سیارچہ زمین کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم ایسی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے جہاں کوئی سیارچہ زمین کر طرف بڑھ رہا ہو اور ہم کچھ کر نہ سکیں، ناسا اس مشن کے ذریعے خلائی جہاز کی صلاحیت کو آزمانا چاہتے ہیں، اور ٹکرانے کے بعد سیارچے کے ردعمل کو کا بھی جائزہ لیں گے۔

ڈارٹ، جو کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ ایئر فورس بیس سے شروع ہوگا، 2022 کے موسم خزاں میں ڈیمورفوس اور ڈیڈیموس تک پہنچے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رولز رائس کا دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار

Read Next

عدالتوں میں لوگوں کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہونے چاہییں: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے