• جون 14, 2021

ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں: فردوس عاشق اعوان

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص آزادانہ رائے کا حق رکھتا ہے، پی ٹی آئی اراکین کے وفد نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان علاج کیلئے ریلیف لے کر گیا، خاندان کے سربراہ بیٹے کے کاروباری دفتر کا دورہ کر رہے ہیں، آپ برطانیہ علاج کیلئے گئے یا بیٹے کے کاروباری دفترمیں رونمائی کیلئے ؟ آپ کی جان کو خطرہ ہے تو پاکستان تشریف لے آئیں، نواز شریف کو پاکستان کی جیل میں سیکیورٹی دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا، آنیوالا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا، نچلی سطح پر عوامی مشکلات کے تدارک میں کمی آئے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں آج اور کل تمام تجارتی مراکز بند

Read Next

‘وزیراعظم سوداگر نہیں جو کشمیر کا سودا کریں، مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک مؤقف ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے