
لاہور: اداکارہ و میزبان نادیہ خان موسم سرما میں گیس کی قلت سے تنگ آگئیں۔
نادیہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں چائے کا کپ لئے موسم سرما سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان اپنے ڈرائنگ روم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے سامنے گیس کا سلنڈر اور چولہا رکھا ہوا ہے جس پر ایک ہانڈی میں کچھ پک رہا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اُن کی کہانیاں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بتائیں کہ آپ لوگ گیس کی قلت کے دوران کس طرح کھانا پکانا وغیرہ کرتے ہو۔
0 Reviews