• ستمبر 23, 2021

نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

کراچی:  ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں ، 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے ۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وبا میں مبتلا ہو گئیں، انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود وبا کا شکار ہوئی ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ مضبوط مدافعتی نظام رکھنے سمیت صحتمند بھی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا اور اب وہ یہ سوچ کر حیران ہیں کہ اگر انہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوتی تو ان کی حالت کس قدر خراب ہوتی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد: موٹر وہیکل ایگزامینر کی عدم تعیناتی سے ہیوی ٹریفک کے لائسنس کا اجراء رک گیا

Read Next

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے