• جنوری 17, 2022

نادرا نے خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: انسانی حقوق کےعالمی دن کےموقع پر نادرا نےخواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا، یہ مہم ’’جو ہرانسان کے حقوق، وہی ہرخواجہ سراکےحقوق” کے مرکزی پیغام کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔

معاشرے کے اس محروم طبقے کو شناخت کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد دینے کے لئے متعدد خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور آگاہی کی اس مہم کے سلسلے میں 13 دسمبر کو نادرا کے فیلڈ افسران اور دیگر عملہ کے لئے ایک خصوصی تربیت کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس تربیت کامقصد ان حساس پہلوؤں اورخدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔

نادرا نے اب تک ایسے 5626 خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا، نادرا خواجہ سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سانحہ اے پی ایس کیس: حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت

Read Next

حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائیگی:پرویز الٰہی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے