• دسمبر 5, 2021

نابینا شخص نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا

سوات: سوات سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم حبیب نواز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

تعلیم سے والہانہ محبت ایسی کہ بینائی سے محرومی بھی حبیب نواز کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سےنہ روک سکی،سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم حبیب نوازنے یونیورسٹی آف پشاور سے پی ایچ ڈی کرکے سب کیلئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

۔پی ایچ ڈی ہولڈر حبیب نواز گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ مینگورہ میں استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دے کر دوسرے نابینا افراد کو علم کی روشنی سے منور کررہے ہیں۔

آنکھوں کے نور سے محروم عزم وہمت کے پیکر حبیب نواز نے ثابت کردیا کہ اگر جذبہ جوان ہو تو کامیابی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ

Read Next

شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے