• جنوری 20, 2021

نااہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے: شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے، بلاول اپنا لوٹا ہوا مال بچانے کی مہم پر ہیں۔

ادھر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرازی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، ‏حقائق چھپ نہیں سکتے، پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئےعمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے: شاہد خاقان

Read Next

برطانیہ: کورونا کی نئی قسم سے خوف وہراس، لندن سے نکلنے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے