• جون 21, 2021

نااہلی کی درخواستیں: الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواستوں میں فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ای سی پی نے وفاقی وزیر کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ درخواستگزار نے فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیر کام سے روکنے کی درخواست کر دی۔ممبر پنجاب الیکشن کمیشن نے استفسار کیا آپ کو آج دلائل کا آخری موقع دیا گیا تھا اور آپ سٹے کی درخواست دے رہے ہیں، جس پر وکیل درخواستگزار نے کہا آپ اگر میری درخواست مسترد کرتے ہیں تو دلائل دے دونگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق انکے وکیل کی موجودگی میں اپنے دلائل دیں۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابینہ کا اجلاس، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی توثیق

Read Next

سپریم کورٹ نے سٹیل ملز کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کی ہدایت کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے