• جنوری 21, 2022

نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

اسلام آباد: نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج اور کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں دو رکنی بنچ نے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل نے کہا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس کا، تاہم الیکشن کمیشن نے 24 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ننکانہ:نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کرلی

Read Next

فیس بک پر بھی’ 2 فیکٹر آتھنٹیکشن ‘ لازمی قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے