• اکتوبر 30, 2020

نائب صدر مائیک پنس کے سر پر مباحثے کے دوران مکھی بیٹھی رہی،سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصرے

واشنگٹن:امریکا کے نائب صدر مائیک پنس کے سر پر بحث کے دوران مکھی بیٹھی رہی، سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب تبصرے کئے۔ ڈیموکریٹک نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں نائب صدر مائیک پنس کے سر پر دو منٹ تین سیکنڈز تک مکھی بیٹھی رہی جس پر سوشل اور بین الاقوامی میڈیا پر خوب تبصرے ہوئے۔ٹوئٹر پر ایک شخص نے لکھا کہ نائب صدر کی بیوی تو جیلس ہوئی ہوں گی۔ ایک صارف نے لکھا کہ مکھی کو ہیرس کا نہیں مائیک پنس کا سر پسند آیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے ٹویٹر ہینڈل نے اس خبر کو نمایاں کر کے پیش کیا۔ نیو یارک ٹائمز نے تبصرہ کیا کہ کیسے کیلی فورنیا کی ایک مقامی ٹی وی رپورٹر نے اسکرین کے دو منٹ حاصل کر لیے، الجزیرہ انگلش کے ٹوئٹر نے بھی نائب صدر کی آنکھیں بند کی ہوئی تصویر کے ساتھ اس خبر کو پیش کیا۔ سی این این نے لکھا مکھی مائیک پنس کے سر پر اتر گئی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرمپ کی طبعیت بہتر،صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیا

Read Next

آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،اریبہ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے