• مئی 25, 2022

نئے کپڑوں کی خواہش، شوہرنے شاپنگ کروانے کے بعد بیوی سے علیحدگی اختیارکرلی

بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر میاں بیوی کے درمیان  علیحدگی کے واقعات زور پکڑتے جارہے ہیں  اور اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پھر پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ایک شخص کی اہلیہ نے اس سے یہ کہہ کر نئے کپڑوں کا مطالبہ کیا کہ  اس کے کپڑے پرانے ہوگئے ہیں۔

اہلیہ کی خواہش پر شوہر اس کو شاپنگ پر تو لے گیا لیکن واپسی پر یہ کہہ کر میکے چھوڑگیا کہ اب وہ دونوں مزید ساتھ نہیں رہ سکتے۔

بعد ازاں 38 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی2016  میں ہوئی تھی لیکن 2017 میں ناراضگی کی بناء پر دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کیا  لیکن 4 سال بعد دونوں نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے کہا کہ سسرال والے انہیں ہراساں کرتے تھے اور جہیز کا مذاق اڑاتے تھے،  سسرال والے تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر شوہر نے کپڑے دلانے کا بولنے پر چھوڑ دیا۔

Read Previous

سونیا حسین کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

Read Next

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔