• جون 14, 2021

نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن: مہربانو

اسلام آباد: اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تنہایاں جیسے کلاسک ڈراموں کی بنیا دپر کھڑی ہے، نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ کئی دہائیوں پہلے بننے والے ڈراموں میں خواتین کو جس خوب صورت انداز میں بااختیار اور مضبوط دکھایا جاتا تھا وہ آج ڈراموں میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ انہوں نے بیچاری عورت اور بولڈ کردار ادا کئے ہیں لیکن ہم آج کے ڈراموں کا موازنہ 80کی دہائی کے کلاسک ڈراموں سے نہیں کرسکتے ۔

واضح رہے کہ مہر بانو نے مس فائر، داغ، اف یہ محبت، بنٹی آئی لو یو، بالا، میرے پاس تم ہو ، خدا اور محبت 3 سمیت ڈرامہ سیریلز میں شاندار کردار نبھائے ہیں۔ بڑی سکرین پر  موٹر سائیکل گرل   نامی فلم میں بھی سپورٹنگ کریکٹر میں نظر آئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مایا علی کے عشق میں پاگل تھا: احد رضا میر

Read Next

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ترقیاتی کاموں میں 25 فیصد حصے کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے