• ستمبر 26, 2021

نئے آئی فون 13 میں کیا کچھ ہوسکتا ہے؟

ایپل کمپنی ماضی کی طرح اس سال بھی ستمبر میں اپنے بڑے ایونٹ میں نئے آئی فونز، ایپل واچ اور ایئرپوڈ وغیرہ متعارف کروارہی ہے۔پاکستان میں ستمبر کے آغاز کے ساتھ ہی گوگل پر آئی فون 13 بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے، لوگ نئے آئی فون سے متعلق جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔

رواں سال بھی کرونا وائرس کی وباء کے باعث ایپل کی 14 ستمبر کو ورچوئل تقریب ہوگی، جس میں نئے آئی فونز متعارف ہوں گے۔انڈیپنڈنٹ اردو نے تجزیہ کاروں اور آئی فون پر نظر رکھنے والی شخصیات کے حوالے سے نئے آئی فون کے متوقع فیچرز رپورٹ کئے ہیں۔اسٹوریج9 ٹو 5 میک پر پوسٹ ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ نیا آئی فون اسٹوریج کا مسئلہ حل کردیگا۔ مشہور تجزیہ کار مینگ چی کیو کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی اسٹوریج کا آپشن دیا جارہا ہے۔کیو کا یہ بھی ماننا ہے کہ بیس آئی فون 13 اور 13 منی میں اسٹوریج 128 جی بی سے شروع ہوگی، آئی فون 12 کے انہی ماڈلز میں اسٹوریج 64 جی بی سے شروع ہوتی تھی۔

لیکس اور قیاس آرائیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 13 کے اپنے پیشرو کی طرح 4 ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہوں گے۔کیمرہنئے فونز میں امید ہے کہ کیمرے کی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی اور اس میں ویڈیو پورٹریٹ موڈ، آسٹرو فوٹوگرافی موڈ، مزید بہتر الٹرا وائڈ لینز اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے عمدہ آپٹیکل زوم میسر ہوگا۔خیال رہے کہ سام سنگ پہلے ہی  ایس 21 سیریز میں آسٹرو فوٹوگرافی اور ویڈیو پورٹریٹ موڈ دے چکا ہے۔سافٹ ویئرزاس کے علاوہ نئے آئی فونز میں ’آلویز آن ڈسپلے‘ آئے گا، جس کے بعد فون کی لاک اسکرین پر وقت اور دوسرے سسٹم اشاریے ہر وقت دکھائی دیں گے۔ایک اور مشہور قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ آئی فون 13 کے پرو ماڈل میں 120 ہرٹز کا ڈسپلے آئے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایپل اس حوالے سے سام سانگ کے مزید قریب آجائے گا جو اپنے فلیگ شپ فونز میں 120 ہرٹز کا ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے۔سیٹلائٹ کمیونیکیشنایک حیران کن قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ آئی فون 13 میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی سہولت ہوگی جس سے صارف دور دراز مقامات پر نیٹ ورک نہ ہونے کی صورت میں بھی ہنگامی کالز کرسکے گا۔قیمتپاکستان میں لوگ عموماً کم قیمت اینڈرائیڈ فونز استعمال کرتے ہیں اور مہنگے آئی فونز کی طلب زیادہ نہیں لیکن ستمبر کے گوگل سرچز کے نتائج بتاتے ہیں کہ پاکستانی صارفین بے تابی سے نئے آئی فون کے منتظر ہیں۔نئے آئی فونز کی قیمتیں تو تقریب میں ہی سامنے آئیں گی لیکن پاکستان کا ایک آن لائن اسٹور سوا 3 لاکھ روپے کی قمیت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کا آپشن دے رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا شاندار فیچر سامنے آگیا

Read Next

سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے