
دبئی: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آٹھویں سے پانچویں نمبر پر آگئے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین شاہ آفریدی 7 وکٹیں حاصل کر کے رینکنگ کی ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے۔ فاسٹ بولر حسن علی کی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 16 ویں سے 11 ویں نمبر پر اگئے۔
اوپننگ بلے باز عابد علی کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری، عابد علی 48 ویں سے 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live today