• جولائی 30, 2021

نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کیلئے رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش

اسلام آباد: فن خطاطی کے فروغ اور نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کے لیے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

رنگوں کا حسین امتزاج، روایتی رسم الخط،، فن خطاطی کے نادر نمونوں کی نمائش سب کے دلوں کو چھو گئی۔ ماضی کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے فن موسیقی کو خیرباد کہا تو فن خطاطی سے دل لگا لیا۔ رنگوں کا سہارا لیا اور قرانی آیات اور اسمائے مبارک کو خوبصورتی سے کینوس کی زینت بنا دیا۔

نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رابی پیرزادہ کی کاوش کو خوب سراہا۔ فن خطاطی کے نادر نمونوں سمیت عبائے، تسبیح اور جائے نماز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

Read Next

آزاد کشمیر میں روپوش ایلیٹ فورس پنجاب کے جوان کے قاتل گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے