• ستمبر 20, 2021

نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد کے تحت ہوں گے: امریکی وزریر خارجہ انٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکی وزریر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا نے کابل میں سفارتی مشن معطل کر دیا، نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد سامنے رکھ کر قائم کریں گے، دہشت گردی کے شدید خطرات کے باوجود شہری انخلا مکمل کیا گیا۔

کابل سے امریکی انخلا کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انخلا امریکہ کی تاریخ کا سب سے مشکل عمل تھا، 100 سے 200 امریکی تاحال افغانستان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے کابل میں اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا، لیکن اسے دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے، ہم طالبان سے شہریوں کی محفوظ منتقلی کے وعدے کی پاسداری کروائیں گے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اب افغانستان میں ملٹری مشن ختم اور سفارتی مشن کا آغاز ہو چکا ہے، قطر اور ترکی کی خدمات کو سراہتے ہیں اور خطے میں دہشتگردی پر گہری نظر رکھیں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے انخلا کے آپریشن کو  تاریخی کامیابی  قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا جو شہری رہ گئے ہیں انہیں افغانستان سے نکالا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا انخلا کے مکمل ہونے کا عمل خفیہ رکھا گیا تھا، طالبان نے آخری وقت میں انخلا میں مکمل تعاون کیا، کابل سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو نکالا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا افغانستان سے نکل گیا، ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی: طالبان رہنما انس حقانی

Read Next

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 118 جانیں لے گئی، 3838 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے