• جون 22, 2021

میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں،ایمن سلیم کی مقبولیت بڑھ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں فین پیجز کی بڑھتی ہوئی تعداد دکھائی گئی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔‘

ایمن سلیم کو خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ اداکار ارسلان نصیر اور ایمن کی جوڑی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے دلچسپ مکالموں کی ادائیگی اور جاندار اداکاری سے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 6، بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے

Read Next

سائنسدانوں نے ایٹموں کی تفصیلی تصاویر جاری کر دیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے