• نومبر 29, 2022

ویڈیو: حرم میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اپنائے جانے والے ضابطہ اخلاق (ایس اوپیز )کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

پابندیوں کے خاتمے کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلےکے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی ہوئی۔اس کے علاوہ حرم شریف میں عشاء میں صحن، دالان اورچھتوں پرنمازیوں کی بڑی تعدادنے عبادت کی۔

دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نماز کے لیے’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی عرب آنے والوں سے ہوٹل قرنطینہ اورہاؤس آئسولیشن کی پابندی بھی اٹھالی جب کہ اب پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس کے یوکرین پر حملے جاری، پل اور ائیرپورٹ تباہ، مزید 3 شہری ہلاک

Read Next

A1Tv Ka Singer | Best And Amazing Singing Competition With Tabbasum Riaz Ranjha | 07 March 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔