• اکتوبر 28, 2020

پیر یا منگل کو انٹرمیڈیٹ نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائیگا

لاہور:  ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج تیار ہیں، سمری کے میٹنگ منٹس کا انتظار ہے۔ پیر یا منگل کو انٹرمیڈیٹ نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائیگا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز کی جانب سے نتائج پہلے ہی تیار ہیں، جیسے ہی منظور شدہ سمری کے میٹنگ منٹس واپس آئینگے، اگلے دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے حکام نے کہا کہ پیر یا منگل کے روز انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل پنجاب تعلیمی بورڈز کمیٹی کے چیئرمین نے میٹرک کیلئے چودہ اور انٹرمیڈیٹ کیلئے سترہ ستمبر کی ڈیٹ دی تھی۔ تاہم پروموشن پالیسی کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے نتائج التوا کا شکار ہوئے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ بچوں کی رجسٹریشن ہوئی تھی۔ میٹرک کے امتحانات منعقد ہوئے تھے لیکن پریکٹیکل کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

اسی طرح نویں جماعت کے چار پرچے منعقد ہوئے تھے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد ہی نہیں ہو سکے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘ارطغرل غازی’ کا سپاہی پاکستان پہنچ گیا، شاندار استقبال

Read Next

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گوجرانوالہ آمد براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے