• مارچ 2, 2021

میٹرک کے امتحانات یکم جولائی، انٹرمیڈیٹ کے 28 جولائی سے ہوں گے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ  بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک  ہوں گے۔محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی  کے اجلاس  کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا  کہ سندھ بھر میں اسکول یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ  سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک  ہوں گے جبکہ  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک  ہوں گے۔ چھوٹی جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ   امتحانات میں ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔30 فیص لانگ اور 20 فیصد شارٹ سوالات دیے جائیں گے۔ امتحان کا دورانیہ بھی تین گھنٹے کے بجائے اب دو گھنٹے کا ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ    جو سفارشات تھیں کمیٹی کی اس کے مطابق سلیبس کو چالیس فیصد کم کیا گیا  تھالیکن جب فیصلہ کیا  تو دوبارہ اسکول بند ہوگئے تھے تاہم اس سال بغیر امتحان طلبا کو پاس نہیں کیا  جائے گا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ  پریکٹیکل جون میں ہوں گے۔ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے۔ پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ تعلیمی بورڈز کی صوابدید پر  ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ   نیا تعلیمی سال برائے 2021-22 ،اگست 2021 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  موسم گرما کی تعطیلات صرف ماہ جولائی کی ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حق اور سچ پر ڈٹے رہنا بزدلوں کا کام نہیں،مریم نواز

Read Next

رابرٹ میلے کا ایران کے لیے بطور ایلچی تقرر ’دیرپا معاہدے کے لیے اہم‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے