• نومبر 28, 2020

میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان قانونی جنگ میں نیا موڑ آ گیا، سیشن عدالت نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

علی ظفر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، ان کے صرف 5 گواہ مقدمے میں نامزد ہیں، علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27اکتوبر کو طلب کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مودی سرکار کا تعصب، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لال چند کو پاکستان آنے سے روک دیا

Read Next

سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے