• مئی 24, 2022

میشا شفیع کی آنکھ مچولی سے ٹرائل متاثر ہورہا ہے: عدالت

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار ہ میشا شفیع کے قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

عدالت نے گلوکارعلی ظفرکےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں قرار دیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جاوید عدالت کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں جس سے ٹرائل متاثر ہو رہا ہے۔

مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نےکیس پر 19 فروری کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ  ملزمہ میشا شفیع اور ماہم جاویدچالان پیش ہونے کے تقریباً ایک سال بعد 4 دسمبر 2021  کو پہلی بار پیش ہوئیں اور ساتھ ہی مستقل حاضری معافی کی استدعا کردی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان پیش نہ ہو کر قانون اور عدالت کا مذاق بنا رہے ہیں،ان حالات میں وہ عدالت سے رعایت کی حقدار نہیں، عدالت ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

 عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست رد کرتےہوئےانہیں 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب عدالت نے ملزمان علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کر دیں اور لکھا کہ دونوں نےبریت کے لیے وجوہات بیان نہیں کیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے گلوکارعلی ظفر کی مدعیت میں گلوکارہ میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے، مقدمے میں ماہم جاوید، عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل پیر اور لینا غنی بھی نامزد ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے

Read Next

Chamktay Sitaray | Sobieya Khan | A1TV | 21 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے