• اکتوبر 28, 2020

‘میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہو گیا’ شہباز شریف کی دعائے صحت کی اپیل

لاہور:صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے، حمزہ کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہو گیا، حمزہ نے مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔

دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے ٹیسٹ سےمتعلق تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ حمزہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اس لئے ان کو جیل ہسپتال منتقل نہیں کیا، وہ اپنی بیرک میں ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کیا جائے، لاپرواہی سے صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

Read Next

کورونا دم توڑنے لگا، مزید 6 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے