• ستمبر 23, 2021

میرے استعفے کی خبریں جعلی، منظر سے غائب نہیں ہوا: میاں شہباز شریف

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے استعفے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں منظر سے غائب نہیں ہوا۔ نواز شریف میرے قائد ہیں، ہر بات میں ان سے مشاورت کرتا ہوں۔ ن لیگ ہمارا گھر ہے جسے بڑی محنت سے نواز شریف نے بنایا۔

ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سیاستدان بھی استعمال ہوئے۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہم فرشتے ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ تاہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ہم سیاستدان آلہ کار بنے ہیں، اس حمام میں سب ننگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے استعفے کی خبریں جعلی ہیں، میں منظر عام سے غائب نہیں ہوا۔ میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ کوئی بھی ہو ہمیں ملک کی خاطر اپنی انا کو ختم کرنا ہوگا۔ حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوتے۔

شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ غلام اسحاق خان اور اس کے بعد پرویز مشرف نے بھی مجھے وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جتنی سپورٹ عمران خان حکومت کو ملی، اس کا 100واں حصہ بھی کسی کو نہیں ملا، لیکن اتنی سپورٹ کے باوجود ملکی حالات خراب ہیں۔ ہمیں ملک کیلئے ذاتی انا کو ختم کرنا ہوگا، آئیں ماضی کی تلخیوں کو دفن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنی اور ٹوٹ بھی گئی، ان دنوں میں جیل میں تھا۔ اب میں بطور اپوزیشن لیڈر تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں۔ اگر اپوزیشن باہر اکھٹی نہیں ہوتی تو اسے کم از کم پارلمینٹ میں اکھٹے ہونا چاہیے۔

ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کارگل معاملے پر نواز شریف کو کہا کہ پرویز مشرف کو امریکا ساتھ لے جائیں لیکن ایک دوست نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے کا فیصلہ فرد واحد مشرف کا تھا۔

قومی احتساب بیورو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دو مرتبہ نیب کا مہمان بن چکا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا بس چلے تو وہ مجھے دوبارہ گرفتار کرا دیں۔ مجھ پر جو سختیاں کی گئیں، ان سے میری سوچ نہیں بدلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، پنجاب بھرمیں سکولزکھل گئے

Read Next

یونان کے جنگلات میں لگی آگ کی تباہ کاریاں جاری، کئی افراد زخمی، دیہات خالی کروا لئے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے