• دسمبر 7, 2021

میانوالی: دو کاروں میں تصادم، دو بچوں، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

میانوالی: عیسیٰ خیل کے نواحی علاقہ کلور شریف کے نزدیک زیر تعمیر روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، دو معصوم بچوں، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ زیر تعمیر روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کار ڈی آئی خان سے راولپنڈی جبکہ دوسری میانوالی سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ کلور شریف کے نزدیک ون وے کی خلاف وزری پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ محمد ریاض، 54سالہ نسیمہ بی بی جبکہ 5ماہ کا عبدالباری اور 6ماہ کا محمد زبیر شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی20 ورلڈ کپ:پاکستان نمیبیا کو45رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Read Next

فواد کا بلاول کو مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا مشورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے