• اپریل 14, 2021

میانمر میں فوج کے حامیوں کا مظاہرین پر دھاوا، پولیس کی فائرنگ، متعدد زخمی

ینگون: میانمر میں یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں عوام اور عسکری حکام کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ ینگون میں فوج کے حامی جتھوں نے بغاوت مخالف مظاہرین پر دھاوا بول دیا، پولیس کی فائرنگ سے بھی متعدد مظاہرین زخمی ہوگئی سب سے بڑے شہر ینگون میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، عسکری حکام کے حمایت یافتہ جتھوں نے مظاہرین پر چاقوؤں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے بھی مظاہرین پر فائر کھول دیئے۔میانمار کی پولیس نے ایک جاپانی صحافی کو گرفتار کر لیا تاہم جاپان کی مداخلت پر کچھ ہی دیر میں انہیں رہا کیا گیا۔ امریکا، برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں نے میانمر کی فوج سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی: وزارت دفاع رپورٹ

Read Next

امریکی ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالرز کا کورونا امدادی بل منظور کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے