• نومبر 25, 2020

مہوش حیات کو تمغہ امتیازملا، سفارش کس نے کی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی تجویز اور سفارش کی تھی۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات کو جب اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو انہیں اس وقت سے لے کر اب تک کافی مواقع پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام”> ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز کے حوالے سے انکشاف کیا۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے فواد چوہدری سے ان کی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا تو اس کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں، میں نے ہی تمغہ امتیاز دینے کے لیے ان کا نام تجویز کیا تھا‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’میں مہوش حیات سے اس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا بلکہ بعد میں ملا تھا ابھی، میں نے ان کا نام تمغہ امتیاز دینے کے لیے اس لیے تجویز کیا تھا کیونکہ ان کی فلمیں شاندار بزنس کرتی ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہی ان کے نام کی سفارش کی تھی بلکہ میں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ اور نوجوانوں کو بھی ایورڈ دیا کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایوارڈز کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ان ہی کو ایوارڈ ملے جو اپنے شعبے کے ٹاپر ہوں‘۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرونا وائرس: چین سے پاکستانیوں کی آمد جاری، مزید 36 مسافر کراچی پہنچ گئے

Read Next

گلوکار عدنان سمیع کو ’پدما شری ایوارڈ‘ دینے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے