• نومبر 25, 2020

مہوش حیات کو اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش

کراچی:اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوئی ہوں تاہم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا، میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے، جس کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے تاہم اس حوالے سے جلد خوشخبری سناؤں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میری نئی فلمیں فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دیں گی: ماہرہ خان

Read Next

افغانستان کی کابل یونیورسٹی پر حملہ، 6 افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے