• اکتوبر 25, 2020

مہوش حیات کا کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

کراچی:تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔میڈیا   رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا حال دیکھ کر میرا غصہ اپنی انتہا پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کراچی جیسے بڑے شہر کا انفرا سٹرکچرایسا کیوں نہیں ہے کہ بارشوں سے صحیح طور پر نمٹا جاسکے۔ اداکارہ نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کے شہریوں پر پڑنے والے مصائب اس بات کی دلیل ہیں کہ اب ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ مہوش حیات سماجی مسائل پر اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں، چند روز قبل انہوں نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی مذمت کی تھی اور ایک سال سے بھی زائد طویل عرصے پر محیط لاک ڈاون پر کہا تھا کہ ان مظالم کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لیں

Read Next

شوگر کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے