• اپریل 14, 2021

مہنگائی مہاراج کا دور، اشیاء ضروریہ تک عوام کی رسائی محال

اسلام آباد:  ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی رپورٹ جاری کر دی ۔22 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 سستی ہوئیں۔ ایک سال میں سرخ مرچ 140 فیصد،انڈے 67 فیصد ،چکن 48 فیصد اورچینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی ہوئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مرغی 17 روپے سستی ہو کر فی کلو قیمت 238 ہوگئی ۔لہسن 8 روپے ،پیاز 2 روپے کلو جبکہ ایل پی جی 10 روپے کلو سستی ہوئی ۔دال چنا، مسور، دودھ، چاول کے نرخوں میں بھی کمی آئی ۔یوں ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ہوئی ۔دوسری جانب ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے ،انڈے 2 روپے 13 پیسے درجن ، ، 200 گرام سرخ مرچ 7 روپے مہنگی ہوئی ۔ ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں مرچ 140 فیصد، انڈے 67 فیصد ، چکن 48 فیصد اورچینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی ہوئی ۔بجلی 70 فیصد، کپڑے اور جوتے 20 سے 30 فیصد مہنگے ہوئے ۔گزشتہ سال کی نسبت پیاز 48 فیصد، لہسن 38 فیصد ،آلو 11 فیصد، ٹماٹر ساڑھے 3 فیصد ، ایل پی جی 15 فیصداورہائی اسپیڈ ڈیزل 5 فیصد سستا ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی دارلحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی

Read Next

مسلم لیگ ن کے رہنما کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے