• اکتوبر 22, 2020

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد علی قانون کی گرفت میں نہ آسکا

لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا۔ گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے۔

ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلمبند کرانے کے لیے علیحدہ ٹیم بنا دی گئی جو رابطہ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کا بیان قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔

دوسری طرف سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے برادر نسبتی عباس اور بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا۔ تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقار کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے۔ اس کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد اسے رہا کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اہم قانون سازی کیلئے حکومت ایکٹو، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے شیڈول

Read Next

اسلام آباد میں‌ بھی زیادتی کا دلخراش واقعہ، جنسی درندہ ایک گھنٹہ تک تشدد کرتا رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے